ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جیٹلی نے لوک سبھا میں پیش کیا انکم ٹیکس ترمیمی بل، غیر اعلانیہ آمدنی والوں پر کسے گا شکنجہ

جیٹلی نے لوک سبھا میں پیش کیا انکم ٹیکس ترمیمی بل، غیر اعلانیہ آمدنی والوں پر کسے گا شکنجہ

Tue, 29 Nov 2016 03:32:48    S.O. News Service

نئی دہلی،28/نومبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) بلیک منی کی دھر پکڑ کے لیے نوٹ بند ی کے فیصلے کے بعد مرکزی حکومت اب غیر اعلانیہ آمدنی والوں پر شکنجہ کسنے کی تیاری کررہی ہے۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں آج انکم ٹیکس ترمیمی بل پیش کیا۔جیٹلی کی طرف سے پیش کئے گئے اس ترمیمی بل میں حکومت نے غیر اعلانیہ آمدنی پر ٹیکس، سرچارج اور پنالٹی لگانے کی سخت تجویز پیش کی ہے۔اگر یہ بل پارلیمنٹ میں پاس ہو گیا تو غیر اعلانیہ آمدنی کے تحت بینک میں دولت جمع کروانے والوں کے خلاف تہری کارروائی کی جائے گی۔بل کے تحت غیر اعلانیہ آمدنی پر 10فیصد جرمانہ کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ اس پر 30فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔وزیر اعظم غریب فلا ح وبہبود 33فیصد سرچارج کی بھی تجویز رکھی گئی ہے۔اس تجویز کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہر اقتصادیات  سوریہ بھاٹیہ نے بتایاکہ 30فیصد ٹیکس کے اوپر آپ کو 10فیصد پنالٹی تو دینی ہی ہوگی، 33فیصد کا سرچارج بھی دینا ہوگا،اور  اگر انکم ٹیکس محکمہ آپ کی اس غیر اعلانیہ آمدنی کو خودپکڑتا ہے تو 75فیصد ٹیکس اور 10فیصد جرمانہ کی تجویز ہے، یعنی کل 85فیصد ٹیکس دینا پڑ سکتا ہے۔غورطلب ہے کہ کہ جن دھن اکاؤنٹس میں ہزاروں کروڑ روپے جمع ہونے کی رپورٹیں آئی ہیں۔مانا یہ بھی جا رہا ہے کہ زیادہ تر معاملات میں یہ رقم غیر اعلانیہ ہے جو جن د ھن اکاؤنٹ ہولڈروں کے اکاؤنٹس میں جمع کروائی گئی ہیں۔نوٹ بند ی کے بعد سے جن دھن اکاؤنٹس میں 64252.15کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔اب حکومت اس پر بھاری بھرکم ٹیکس وصول کرنے کے حق میں ہے۔ویسے اس بل پر بحث نہیں ہو پائی ہے اور ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی منگل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
 


Share: